190

ایمنسٹی اسکیم، سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 12.63 کروڑ ڈالر کا اضافہ

کراچی۔سابق حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم کے نتیجے میں حاصل ہونے والے ٹیکسوں کے بعد گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق29جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 16ارب 38 کروڑ57 لاکھ ڈالر رہی۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر12کروڑ63لاکھ ڈالر کے اضافے سے 9 ارب 78 کروڑ 88 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1 کروڑ55لاکھ ڈالر بڑھ کر 6 ارب 59 کروڑ 69 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ایمنسٹی اسکیم کے نتیجے میں حاصل ہونے والے ٹیکسوں کے باعث گزشتہ ہفتے کے دورا ن مرکزی بینک کے ذخائر میں 12 کروڑ 60لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔