49

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخرکرنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی، جس پر سماعت کل ہوگی۔

نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے ان کے وکیل کے توسط سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخرکرنے سے متعلق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کی ناسازی کے باعث نواز شریف عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، لہٰذا ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کم از کم 7 دن کے لیے مؤخرکیا جائے