سرینگر ۔ مقبوضہ کشمیر میں سینٹرل کشمیر یونیورسٹی کے طلباء نے ایک تقریب کے دوران بھارتی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کر دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد بدھ کو منعقد ہوا ۔ تقریب کا آغاز بھارتی قومی ترانے کے ذریعے ہوا تاہم کشمیری طلباء نے بھارت سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کردیا۔
طلباء کی طرف سے ترانے کے احترا م میں کھڑے نہ ہونے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ بعض دیگر کشمیری طلباء نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت ایک غاصب ملک ہے جس نے غیر قانونی طورپر کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔