57

پی آئی اے کے 4جنرل منیجرز کے تبدیل

پشاو ر۔پی آئی اے کے 4جنرل منیجرز کے تبادلے کردیئے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں پشاور سمیت ملک بھر میں پی آئی اے کے دیگر افسروں کی تقرریوں و تبادلوں کیلئے فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں ان افسروں میں سینئر ترین آفیسر عادل نوشیروان کو جنرل منیجر نیٹ ورک اینڈ شیڈول پلاننگ ٗقمر شمیم کو جنرل منیجر مارکیٹنگ پلاننگ اور علی طاہر قاسم کو بھی نئی ذمہ داریاں دیدی گئی ہیں اس سے قبل سمیع اللہ خان کو جنر ل منیجر پسنجر لگایا گیاتھا ۔