62

شاہ رخ خان کی کزن انتخابات سے دستبردار

پشاور۔با لی ووڈ کے کنگ شا ہ رخ خا ن کی کزن نو ر جہا ن عرف منی بیگم صو با ئی حلقہ پی کے 77سے عوا می نیشنل پا رٹی کے اُمیدوار عمر مہمند کے حق میں دستبرداری کا اعلا ن کر تے ہو ئے کا غذا ت نا مزدگی وا پس لے لیے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں صوبا ئی سیکر ٹری اطلا عا ت ہا رون بلو ر ،سٹی ڈسٹرکٹ صدر ملک غلا م مصطفی کے ہمراہ مشترکہ پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے اُنہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 77کیلئے عوا می نیشنل پا رٹی کی کئی دہا ئیوں سے قربا نیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ہمارے خا ندان بھی کئی دہا ئیوں سے اے این پی کے ساتھ وابستہ ہیں ۔

پا رٹی سے کچھ اختلا فا ت کی بنیا د پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلا ن کیا تھالیکن عوا می نیشنل پا رٹی کی سٹی کا بینہ کے سا تھ جر گہ ہوا جس میں ہا رون بلو ر ،ملک غلا م مصطفی اور سٹی کا بینہ کے دیگر ممبران مو جو د تھے اُنہوں نے کہا کہ جر گہ نے تما م تحفظا ت دور کر نے کی یقین دہا نی کر وائی اور مزکو رہ حلقہ سے اے این پی کے امیدوار عمر مہمند کو سپورٹ کر نے کی درخوا ست کی جر گہ کی با ت کو قبو ل کر تے ہو ئے آج عوامی نیشنل پا رٹی کے حق میں دستبرداری کا با ضا بطہ اعلا ن کر تی ہوں۔

عوا می نیشنل پا رٹی کا اُمیدوار عمر مہمند نے سٹی ڈسٹرکٹ کا بینہ کی جا نب سے اُن کے حق میں دستبرداری پر منی بیگم کا شکریہ آدا کیا اور اپنے تعا ون کی یقین دہا نی بھی کرا وئی اس مو قع پر اے این پی کی صو با ئی رہنما ؤں نے کہا کہ ملک میں ہو نے والے عا م انتخا با ت متنا زعہ ہو تے جا رہے ہیں ہر پا رٹی نے انتخا با ت پر شکوک شبا ت کا اظہا ر کیا ہے اُنہوں نے کہا کہ صوبا ئی نگرا ن حکومت الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ حکام انتخا با ت کو شفاف بنا ئے اور ایک پا رٹی کو سپورٹ نہ کیا جا ئے ۔

اُنہوں نے کہا کہ اے این پی نے تحفظا ت کے با وجو د ہر انتخا با ت کے نتا ئج تسلیم کیئے ہیں اگر اس انتخا با ت کو متنا زعہ بنا یا گیا تو کسی صورت اس کے نتا ئج تسلیم نہیں کرینگے الیکشن کمیشن نے ایک ہی پارٹی کے کہنے پر انتخا با ت کا قوت بڑھا یا اُنہوں نے کہا کہ کئی اُمیدواروں کو جیپ کا نشان دیا گیا ہیں بتا یا جا ئے کہ اس کا کیا مقصد ہیں۔