106

بجلی نرخوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد۔نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے25پیسے اضافے کی منظوری دے دی،اضافے کی منظوری مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دے دی گئی۔اضافے سے صارفین پر15ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیپرا میں مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سماعت ہوئی۔سماعت میں نیپرا کو بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مئی میں ریفرنس فیول کی لاگت5روپے 29 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ12 روپے47 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مہنگے فرنس آئل سے19فیصد سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے32 پیسے اضافے کی درخواست دی تھی تاہم نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے25پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔