117

اوگرا کی جانب سے گیس قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد۔آئل اینڈ گیس ریگولٹری اتھارٹی (اوگرا)نے گیس قیمتوں میں 46 فیصد اضافے کا تعین کردیا میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً 4سال انحصار کے بعد یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں46فیصد اضافہ متوقع ہے۔

اس کی وجہ سپلائی نیٹ ورک میں توسیع درآمدنی گیس کی آمد اور سیاسی بنیادوں پر لاکھوں کنکشن میں اضافہ ہونا ہے اوگرا نے حکومت کو سوئی سدرن گیس کمپنی ایس ایس جی سی اور سوئی نادرن پائپ لائن لمیٹیڈ ایس این جی پی ایل کی جانب سے گیس کی قیمتوں کا الگ الگ تعین پیش کیا ہے قیمتوں میں اس اضافے کی بنیاد ان دونوں کمپنیوں کے ریونیو ضروریات پر ہے اور مختلف پروجیکٹس کو مدنظر رکھا گیا ہے ۔

ریگولیٹر نے گیس ریٹ میں186 فیصد اضافے کا تعین کیا ہے جو گھریلوں اور کمرشل صارفین کے لئے ہے جبکہ دیگر صارفین کیلئے 27 سے 31فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جن میں سے انڈسٹری سیمنٹ اور سی این جی سیکٹرز شامل ہیں ۔