ریاض: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور دعائیں مانگیں۔
رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر عمران خان نے مدینہ منورہ میں قیام کیا جہاں انہوں نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مختلف دعائیں مانگیں اور وہ کل شام عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔
عمران خان کی مدینہ منورہ پہنچنے اور وہاں مصروفیات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں اہلیہ کے ہمراہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔