72

صدر ممنون اور بھارتی وزیراعظم مودی کا گرم جوش مصافحہ

چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر صدرممنون حسین اوربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان مصافحہ عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں آگیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس میں پاک بھارت رہنماوں کا خوشگوار انداز میں مصافحہ دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔سربراہ کانفرنس کے موقع پر میزبان صدر شی جن پنگ اپنے مہمانوں کے ساتھ موجود تھے، جب بھارتی وزیر اعظم نے صدر ممنون حسین سے مصافحہ کیا اور انہیں کانفرنس میں خوش آمدید کہا۔

نریندر مودی کو اس کا جواب انتہائی گرم جوشی سے ملا، نریندر مودی آگے بڑھے، پھر پلٹے تو ایک بار پھر دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی انداز میں بات ہوئی۔روس کے صدر پیوٹن نے بھی ہیلو ہائے کی اور پھر تینوں رہنما اپنی نشستوں کی جانب بڑھ گئے۔