مکہ مکرمہ۔مکہ سے مدینہ جانے والی ایک بس کو الحجرہ روڈ پر پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 9 معتمرین جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے۔
سعودی اخبار کے مطابق مکہ سے مدینہ جانے والی ایک بس الحجرہ کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور پل سے نیچے جاگری۔حادثے کے نتیجے میں 9 معتمرین جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوئے۔سعودی محکمہ شہری دفاع کے ترجمان خالد الساحلی کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔رپورٹس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے۔