دبئی ۔دبئی میں مخیر حضرات کی جانب سے ضرورتمندوں اور مستحقین کی سحری و افطاری کے لئے ایک انوکھا اہتمام کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں گھروں سے باہر کھانے سے بھرے فریج رکھ دئیے گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں ہرمسلمان نیکیاں کمانے کی جستجو میں نظر اآتا ہے اور غرباء اور ضروتمندوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ایسا ہی ایک انوکھا انداز دبئی میں بھی دیکھا گیا جب لوگوں نے کھانے کی اشیاء سے بھرے فریج گھروں سے باہر نکال کر رکھ دئیے۔ضرورت مند اور غریب افراد کو سحری وافطاری کروانے کا یہ منفرد انداز نہ صرف ثواب کا ذریعہ ہے بلکہ ایسے افراد جو گھروں سے دور ہیں اور افطاری کا اہتمام نہیں کر پاتے ان کیلئے نہایت موثر اثابت ہوا۔گھروں سے باہر کھانے سے بھرے فریج دیکھ کر مزدور اورغرباء آتے ہیں اور اپنی مرضی سے فریج میں رکھے پسندیدہ کھانوں سے لطف اندوز ہو تے ہیں۔
دبئی کی رہائشی ایک خاتون کے مطابق انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر کھانے پینے کی چیزوں سے بھرے فریج رکھوائے ہیں جن میں کھانے کا سامان رکھنے کیلئے ملازم بھی موجود ہیں