کابل۔ افغان صدر اشرف غنی نے مدرسے پر بمباری سے شہید ہونے والے 30بچوں کے خاندانوں سے معافی مانگ لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق اشرف غنی نے متاثرہ خاندانوں اورمقامی عمائدین سے ملاقات کی اوراس حملے پر معذرت کی۔
افغانستان کے صد ر اشرف غنی نے گزشتہ ماہ شمالی صوبے قندوزمیں ایک مدرسے پربمباری سے شہیدہونے والے 30بچوں کے خاندانوں سے معافی مانگ لی ہے۔