82

افغانستان میں سرکاری دفتر پرخودکش حملہ،12شہری جاں بحق

جلال آباد۔افغانستان میں محکمہ مالی امور کے دفتر پر کئے گئے خودکش حملے میں 12شہری جاں بحق اور 36زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان شہر جلال آباد میں دہشتگردوں کے محکمہ مالی امور کے دفتر پر حملے کے نتیجے میں 12 شہری ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے ہیں۔افغان شہر جلال آباد میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 12 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام نے بتایا ہے کہ ان حملہ آوروں نے گزشتہ روز اس مشرقی شہر میں واقع ایک حکومتی عمارت پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ننگر ہار صوبے کے ترجمان عطا اللہ ہوگیانی کے مطابق، اس کارروائی میں جلال آباد میں واقع محکمہ مالی امور کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس میں 36 افراد زخمی بھی ہوئے۔یاد رہے کہ حالیہ عرصے میں افغان طالبان اور دیگر دہشتگرد تنظیموں نے اپنی پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔