158

اسٹیٹ بینک نے زکوة کٹوتی کیلئے نصاب 38 ہزارروپے مقررکردیا

کراچی: اسٹیٹ بینک نے زکوة کٹوتی کے لیے نصاب 38 ہزار روپے مقرر کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تمام بینک یکم رمضان کو سیونگ اکاؤنٹ سے زکوة کاٹیں گے، 38 ہزار یا اس سے زیادہ رقم پر2.5 فی صد کی شرح سے زکوة کٹوتی ہوگی۔

 ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ سے زکوۃ نہیں کٹے گی۔