117

ادویات سمیت 170اشیاء کی درآمد پر کسٹم چھوٹ

پشاور۔سونے ٗ چاندی کے ڈیجٹیل قرآن پاک ٗ دمے ٗ امراض قلب و کینسر ٗ گردوں کی صفائی اورپیوند کاری کی مختلف ادویات سمیت مجموعی طور پر 170اشیا ء کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ دیدی گئی ہے اس حوالے سے ایف بی آرپشاور سمیت تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیاگیا ہے ایف بی آر کے کسٹم ایکٹ کے فرسٹ شیڈول پارٹ فور میں ترامیم کا ٹیبل اے جاری کردیاگیا ہے جن 170اشیاء کی ملک میں درآمد پرکسٹم ڈیوٹی میں چھو ٹ دیدی ہے ان میں دمہ کے امراض کی تین ٗ د ل کی بیماریوں کی دس۔

ٗ کینسر کے امراض کی 76 اقسام کی ادویات ٗ گردوں کی صفائی اور گردوں کی تبدیلی کے آپریشن میں استعمال ہونے والی 8ادویات ٗ دمہ کے امراض کی 3ادویات ٗ سونا ٗ چاندی کے ڈیجٹیل قرآن پاک ٗ ترجمعہ یا بغیر ترجمہ کے قرآن پاک ٗ گندم ٗ سورج مکھی سمیت 14اقسام کی دالوں ٗ سبزیوں اور 13اقسام کے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ہے ۔