98

امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پر پابندی

واشنگٹن ۔امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کا اطلاق آج( جمعہ )سے ہوگا۔امریکی وزارت خارجہ نے پاکستانی سفارتخانے کو نوٹس جاری کر دیا، پابندی کا اطلاق واشنگٹن کے پاکستانی سفارتخانے اور امریکا میں پاکستان کے چاروں قونصلیٹس پر ہوگا۔

پاکستانی سفارتکا روں کو 25 میل کی حدود میں رہنے کی ہدایت کی ہے، حدود سے باہر جانے کے لئے امریکی وزارت خارجہ سے 5 دن پہلے اجازت لینا ہوگی۔