85

نئے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پیکیج کا اعلان جلد متوقع

فیصل آباد ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نئے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پیکج کا اعلان آئندہ چند دن تک کر دیا جائے گا ری فنڈز کلیمزکی ادائیگی کے بارے تمام مسا ئل کو رواں مہینے میں ہی حل کر لیا جائے گاوہ گز شتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ بجٹ کی کمی اور کوتاہیوں پر تفصیل سے غور کیا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل ہارون رشید کامرس اور ٹیکسٹائل کے وفاقی وزیر پرویز ملک اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین طارق محمودپاشا بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور دوسرے صوبوں کیلئے الگ الگ گیس ٹیرف کے بارے میں تاجروں سے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کریں تاکہ اس فرق کو صوبائی گرانٹ سے کم سے کم کیا جاسکے گیس انفرسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے بارے میں انہوں نے یقین دلایا کہ اس مسئلے کو بھی فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس سے قبل شبیر حسین چاولہ نے بجٹ کی خامیوں کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ کمرشل امپورٹرز کے مسائل کو ترجیحی طور پر حل کیا جائے انہوں نے فائلرز کی طرف سے بنکوں سے رقم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس اور ااضافی ٹیکس میں بھی کمی کا مطالبہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے کیمیکلز کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو بھی ختم کیا جائے کیونکہ اسکی وجہ سے پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہورہا ہے اور عالمی منڈیوں ہماری میں تجارتی مصنوعات کو سخت مسابقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔