173

موبائل فونز کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

لاہور۔نت نئے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی والے نئے موبائل 5 ہزار روپے تک مہنگے ہونے کا خدشہ ہے، حکومت نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز دے دی۔موبائل فون کے شوقین افراد کو نیا مالی سال بھاری پڑنے والا ہے، کیونکہ حکومت نے درآمدی موبائل فونز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز دی ہے، جس سے ایک اندازہ کے مطابق موبائل فونز 5 ہزار روپے تک مہنگے ہوجانے کا خدشہ ہے۔

اگر بجٹ منظور ہوجاتا ہے تو یکم جولائی سے 80 ہزار روپے والے موبائل فونز کی قیمت 5 ہزار روپے، 40 ہزار روپے سے اوپر والے موبائل فونز 3 ہزار روپے اور 10 ہزار روپے والے موبائل فونز 1 ہزار روپیتک مہنگے ہوجائیں گے۔تجزیہ کاوروں کے مطابق موبائل فونز پر ٹیکسوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ حکومت کو اس کی مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لئے بھی ہت سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ درآمدی بل میں کمی واقع ہوسکے۔