74

نیلم جہلم ہائیڈروالیکٹرک دنیا کا سب سے مہنگا ہائیڈل منصوبہ بن گیا

 اسلام آباد: نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ دنیا کا سب سے مہنگا ہائیڈل منصوبہ بن گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے لاگت میں اضافہ کرکے اسے 500.3 بلین روپے تک پہنچانے کے بعد نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ دنیا کا سب سے مہنگا ہائیڈل منصوبہ بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس منصوبہ سے حاصل بجلی کی قیمت 13روپے فی یونٹ ہوگی۔اس منصوبے کی ابتدائی لاگت 1989 میں صرف 15.3ارب روپے تھی جو بڑھتے بڑھتے یہاں تک پہنچ گئی ہے۔ سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے مذکورہ منصوبے کو ایکنک کو مزید غور کے لیے بھیج دیا ہے۔