کابل۔افغان صوبے بلخ میں امریکی فورسز کے فضائی حملوں میں 35 طالبان ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز ترجمان افغان شہری دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امریکی فضائی حملے افغان کمانڈوز کی مدد سے ضلع چہار بولک میں کیے گئے،بمباری 40 منٹ تک جاری رہی،فضائی حملوں میں ارزنکار گاؤں میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں طالبان کا اسلحہ بارود بھی تباہ ہوا۔
امریکی فضائی حملے زمین پر موجود افغان کمانڈوز کو اعتماد میں لے کر کیے گئے اور فضائی حملوں کے بعد کمانڈوز نے طالبان کے زیر قبضہ گاؤں کو کلیئر کرانے کیلئے آپریشن کا آغاز کیا۔ترجمان کے مطابق علاقے کو کلیئر کرانے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے جس بلخ کے گورنر محمد اسحاق راہ گذر اور سابق گورنر عطاء محمد نور نے بھی حصہ لیا۔