ہلمند۔افغانستان کے صوبے ہلمند میں خود کش کار بم دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔واقعے کے فوری بعد آرمی بیس کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیا۔اس واقعے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے تاحال قبول نہیں کی ہے، تاہم افغان طالبان کی جانب سے الخندق کے نام سے تازہ کارروائیاں کرنے کا حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں خود کش کار بم دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے،خودکش کار بمبار نے جنوبی ہلمند میں ناد علی ڈسٹرکٹ میں واقع آرمی بیس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اورسات زخمی ہوئے۔
واقعے کے فوری بعد آرمی بیس کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیا۔اس واقعے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے تاحال قبول نہیں کی ہے، تاہم افغان طالبان کی جانب سے الخندق کے نام سے تازہ کارروائیاں کرنے کا حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے۔
109