87

صاحبزادہ احمد خان برطانیہ میں نئے پاکستانی ہائی کمشنر منتخب

لندن۔برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد صاحبزادہ احمد خان برطانیہ میں نئے پاکستانی ہائی کمشنر ہوں گے۔برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کی بطور ہائی کمشنر مدت ملازمت گزشتہ برس اکتوبر میں ختم ہونی تھی تاہم وہ عہدے پر برقرار رہے۔

ذرائع کے مطابق اب صاحبزادہ احمد خان کو برطانیہ میں نیا ہائی کمشنر مقرر کرنے کی سمری پر دستخط کردئیے گئے ہیں اور ایک ماہ کے اندر وہ برطانیہ پہنچ کر عہدہ سنبھال لیں گے۔صاحبزادہ احمد خان اسلام آباد میں چیف پروٹوکول آفیسر رہ چکے ہیں۔سید ابن عباس دسمبر 2018 کو دفتر خارجہ کی ملازمت سے ریٹائر ہوجائیں گے۔