سعودی عرب کے صوبے قصیم کے دارالحکومت بریدہ میں طوفانی بارش جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہونے والی بارشوں کے باعث اندھیرا چھا گیا، تیز ہوا اورطوفانی بارش سے متعدد گاڑیاں اُلٹ گئیں، درخت اور سائن بورڈ گرگئے،تاہم کسی جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ جمعے تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے،شہریوں کو نشیبی علاقوں، ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔