100

لباس کی منظوری

سعودی وزارت تعلیم نے لڑکیوں کے اسکولوں میں جسمانی سرگرمیوں کے پیریڈ کو لازمی قرار دیے جانے کے بعد طالبات کے لیے منظور شدہ کھیلوں کیلئے وردی کی بھی منظوری دے دی۔

سعودی وزارت تعلیم نے آئندہ تعلیمی سال 39/1440 ہجری کے لیے خواتین کے حوالے سے کھیلوں کی وردی کے رنگوں اور ڈیزائنوں کی وضاحت کر دی ہے۔وزارت کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر کے مطابق تمام مرحلوں کی طالبات کے لیے جرسی کا رنگ سفید ہو گا جب کہ ٹراؤز کے رنگ میں فرق رکھا گیا ہے۔پرائمری کے لیے ٹراؤزر کا رنگ گہرا نیلا، سیکنڈری کے لیے برگنڈی اور انٹرمیڈیٹ کے لیے سرمئی ہو گا۔