147

ایران کو آلات کی فراہمی ‘ چینی کمپنی پر 7سال کی پابندی 

واشنگٹن۔امریکہ نے چین کی ٹیلی کام آلات تیار کرنے والی زیڈ ٹی ای کارپوریشن کی مصنوعات امریکہ میں فروخت کرنے پر 7سال کیلئے پابندی عائد کر دی ہے،امریکہ نے پابندی عائد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کمپنی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران اور شمالی کوریا کو پابندیوں کے باوجود آلات فروخت کر رہی تھی۔

امریکی کمپنی سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بھی سمارٹ فون اور نیٹ ورکنگ آلات کی زیڈ ٹی ای کارپوریشن سے خریداری نہیں کر سکتی،زیڈ ٹی ای کارپوریشن کے حصص کا کاروبار بھی معطل کر دیا گیا ہے ،دریں اثناء چین نے اس پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔