201

صاف پانی ٗ چینی وفد پشاو ر میں سرمایہ کاری کا خواہشمند

پشاور۔سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان سے سٹی گروپ آف چائنا کے چیف ایگزیکٹو ویلیم وینگ کے قیادت میں چینی وفد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری بلدیات شرافت ربانی اور محکمہ بلدیات کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ چینی وفد نے پشاور میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے اور صفائی میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ۔

سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پینے کی صاف پانی ،شہر کی صفائی اور صاف ماحول کی فراہمی پشاور کے عوام کی سب سے بڑی ضرورت اورہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی ، صاف ماحول کی فراہمی اور لوگوں کی معیا رزندگی بلند کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کوڑا کرکٹ و فضلات کو توانائی میں تبدیل کرنے اور بہتر صفائی نظام کو اولین ترجیح دے رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں صفائی کی صورت حال یقینی بنانے اور عوام میں اس بارے میں آگاہی پیداکرنے کیلئے نہ صرف عملی اقدامات اٹھائی بلکہ شہر پشاور میں صفائی ستھرائی کیلئے جدید مشینری استعمال کرکے صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جارہا ہے اور شہر کی صفائی کیلئے کارپوریٹ طرز پر ادارے بھی قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چینی وفد کو پشاو رمیں سرمایہ کاری میں دلچسپی پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ جو بھی پشاور کے عوام کے ترقی و خوشحالی کے لیے کوششیں کریں گے ہم اس کا ساتھ دیں گے ۔