پشاور: دہشت گردی کے خلاف جاری فیصلہ کن جنگ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے حساس علاقوں میں تعینات آپریشنل فورس کے لیے جدید ترین بلٹ پروف بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
-
جدید اے پی سیز کی فراہمی: ذرائع اور سینیئر پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیوں اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے 10 جدید بلٹ پروف اے پی سیز آپریشنل فورس کے حوالے کر دی گئی ہیں، جو حساس مقامات پر الرٹ رہیں گی۔
-
دیگر اضلاع میں بھی منتقلی کا امکان: سینیئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ان بکتر بند گاڑیوں کو ضرورت پڑنے پر پشاور کے علاوہ صوبے کے دیگر حساس اضلاع میں بھی فوری طور پر بھجوایا جا سکتا ہے۔
-
محسن نقوی کا کردار: یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حال ہی میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ اعلیٰ معیار کی گاڑیاں گورنر خیبرپختونخوا کے حوالے کی تھیں تاکہ صوبے میں امن و امان کے قیام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔









