5

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان، بالائی علاقوں میں بارش اور خنکی بڑھنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ روز موسم خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ان سے ملحقہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا جبکہ شمالی علاقوں اور مری و گلیات میں صبح اور رات کے وقت خنکی اور سردی میں اضافہ متوقع ہے۔ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔