4

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر

پشاور: صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو چیلنج کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ میں باضابطہ طور پر ایک آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست گزار اور فریقین: یہ درخواست سلمان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں صدرِ پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور گورنر خیبرپختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔

مؤقف: درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ سراسر غیر آئینی، غیر قانونی، بدنیتی پر مبنی، اور بنیادی حقوق و جمہوریت کے عوامی مینڈیٹ کے منافی ہے۔

عدالت سے استدعا: عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس اقدام کو کالعدم اور غیر قانونی قرار دیا جائے، اور کیس کے حتمی فیصلے تک گورنر راج کے نفاذ کا اعلامیہ معطل کیا جائے۔