3

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، پی ٹی آئی نے 6 نام جیل حکام کو بھیج دیے

 اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وکلا اور اہلِ خانہ کی ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے چھ ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔

فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، نیاز اللہ نیازی اور خالد یوسف چوہدری کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فیصل ملک ایڈووکیٹ اور غلام مصطفیٰ بلوچ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

ملاقات کے لیے نام جیل حکام کو ارسال

ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل رہنما اور وکلا کل اڈیالہ جیل پہنچیں گے، جہاں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔

ملاقات کے حوالے سے جیل حکام کو ناموں کی فہرست بھجوا دی گئی ہے، جبکہ ملاقات کی حتمی اجازت اور انتظامات متعلقہ حکام کے طریقۂ کار کے مطابق ہوں گے۔