463

ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ٗ اشیاء خورد و نوش مہنگی 

پشاور۔ رمضان المبارک کی آمد اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث صوبائی دارالحکومت پشاور میں چینی اور گھی کی قیمتوں میں 2سے 10روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیاہے جبکہ رمضان المبارک تک مزید اضافہ کے امکانات ہیں بڑی تعداد میں بیسن ، چینی ، گڑ ، کجھوروں کا سٹاک شروع کردیاگیاہے چینی کی فی بوری کی قیمت میں 300روپے کا اضافہ ہوا ہے اور چینی کی بوری 2200سے 2500روپے تک فروخت ہو رہی ہے ۔

چینی کی قیمت پچاس روپے سے 52روپے جبکہ بعض علاقوں میں 55روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے اے کیٹگری کا گھی 175روپے سے 180روپے ، 150روپے سے 160روپے ، دوسرے درجے کے گھی 118روپے سے 125روپے تک فی کلو پہنچ گیا ہے جبکہ ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ کے امکانات بھی ہیں چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اس سے قبل کاسٹیمکس اور سرجیکل آلات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا ۔