312

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ایک سال میں 20فیصد کم

اسلام آباد۔پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے، عنقریب زر مبادلہ کے ذخائر کمبوڈیا سے کم ہو جائیں گے، کمبوڈیا کی معیشت پاکستانی معیشت سے 10 گنا کم ہے،پاکستان میں یہ کمی ایشیا کے تمام ممالک سے زیادہ تیز ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے ایک غیر ملکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور یہ کمبوڈیا سے بھی کم ہو جائیں گے۔

گایک غیر ملکی جریدے کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور یہ کمبوڈیا سے بھی کم ہو جائیں گے۔غیر ملکی جریدے بلوم برگ میں شائع شدہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور زرمبادلہ ذخائر میں یہ کمی ایشیا کے تمام ممالک سے زیادہ تیز ہے ۔پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ کمبوڈیا کی معیشت پاکستانی معیشت سے 10 گنا کم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ایک سال میں 20 فیصد کم ہوئے۔ فروری میں پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر کا حجم 13 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگیا۔دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں جون 2018 تک 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی مزید کمی متوقع ہے۔پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔گزشتہ 8 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 10 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے کا حجم 10 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگیا۔