32

سونے کی قیمت میں زبردست اُتار چڑھاؤ جاری: آج پھر بڑا اضافہ

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 10,400 روپے کی ریکارڈ کمی کے بعد آج مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 3,700 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 44 ہزار 200 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 3,173 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 95 ہزار 96 روپے تک پہنچ گیا۔
عالمی سطح پر سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا سرفہرست ہے، جبکہ ایشیاء میں چین سب سے آگے ہے۔ بھارت ایشیا میں دوسرے اور دنیا بھر میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ پاکستان اس فہرست میں 49ویں نمبر پر موجود ہے۔
ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق، 2024ء میں دنیا بھر کے مرکزی بینکوں نے 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدا، جو گزشتہ دہائی کی اوسط سالانہ خریداری سے تقریباً دوگنا ہے۔ مرکزی بینک اب دنیا کے مجموعی نکالے گئے سونے کا پانچواں حصہ ذخیرہ کر رہے ہیں۔