پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی فضائی آمدورفت میں رکاوٹوں اور درآمدات میں خلل کے باعث زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں بدھ کے روز امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک موقع پر 9 پیسے کی کمی کے بعد 281.28 روپے تک آ گیا، تاہم درآمدی طلب میں اضافے اور ڈالر کی محدود فراہمی کے باعث یہ کمی برقرار نہ رہ سکی۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر 10 پیسے اضافے کے ساتھ 281.47 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی مانگ برقرار رہی، جس سے اس کی قدر ایک پیسے کے اضافے سے 283.13 روپے پر بند ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک-بھارت کشیدگی کے جاری رہنے کی صورت میں ڈالر کی طلب مزید بڑھے گی، جو روپے پر اضافی دباؤ ڈال سکتی ہے۔
.jpg)