68

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری: مزید سینکڑوں روپے مہنگا

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 684 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 5 ہزار 984 روپے تک جا پہنچی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور فی اونس سونا اب 3 ہزار 385 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔
چاندی کی قیمت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی 3 ہزار 482 روپے اور 10 گرام چاندی 2 ہزار 985 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔