58

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے باؤلر عامر جمال پر جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی کنگز کے باؤلر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جرمانہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے نتیجے میں عائد کیا گیا۔

عامر جمال نے پشاور زلمی کے بیٹر حسین طلعت کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد غیر اخلاقی اشارے اور جملے استعمال کیے تھے۔ پی سی بی کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ عامر جمال نے پی ایس ایل کی ضابطہ اخلاق لیول ون کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث ان پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا۔

پی سی بی نے اس فیصلے کے بعد کہا ہے کہ اس طرح کی غیر مناسب حرکتوں سے کھیل کی روح متاثر ہوتی ہے اور انہیں کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔