59

آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام

آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکینڈل؟ راجستھان رائلز کی صرف 2 رنز سے شکست پر ہنگامہ برپا ہوگیا، جب راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے کنوینر جے دیپ نے اسے ’فکسڈ میچ‘ قرار دے دیا!

بھارتی میڈیا کے مطابق جے دیپ نے الزام لگایا کہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کھیلا گیا میچ جان بوجھ کر ہارا گیا۔ ان کا کہنا تھا: "یہ میچ فکس تھا، بچوں کو بھی نظر آگیا! ہوم گراؤنڈ پر جیت کے لیے چند رنز چاہیے تھے، پھر ہار کیسے گئے؟"

یہ بیان سامنے آتے ہی شائقین کرکٹ میں بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ راجستھان رائلز کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

یاد رہے، یہ متنازعہ میچ لکھنؤ سپر جائنٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے جیتا تھا، لیکن اب اس پر فکسنگ کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔