چین اور امریکا کے درمیان تجارتی محاذ آرائی نے عالمی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا ہے، خاص طور پر خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہیں۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تین فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ امریکی خام تیل 2 ڈالر اضافے کے بعد 64.45 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے، جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت بھی 67.85 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب چین نے امریکا کو جھٹکا دیتے ہوئے سات نایاب معدنیات کی برآمدات پر پابندی عائد کی، جو دفاعی صنعت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اس فیصلے سے نہ صرف ہتھیار سازی بلکہ عالمی تجارتی توازن بھی متاثر ہو سکتا ہے۔