62

اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا: میتھیو شارٹ کی انجری شدت اختیار کرگئی

پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے، جب ان کے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ نے انجری کی وجہ سے ایونٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق وہ پہلے سے موجود انجری سے کافی حد تک صحتیاب ہو چکے تھے، لیکن حالیہ دنوں میں دوبارہ تکلیف محسوس ہونے پر انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیکل ماہرین نے باہمی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ میتھیو شارٹ کو مکمل بحالی کے لیے وطن واپس بھیجا جائے۔ وہ اب آسٹریلیا میں اپنی فٹنس کی بحالی کے عمل سے گزریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کی غیر موجودگی کو ایک اہم کمی قرار دیا ہے اور ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔