پی ایس ایل 10 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولر حسن علی کو غیر ملکی اسپورٹس اینکر ایرن ہالینڈ نے ان کے مزاحیہ انداز کی وجہ سے ’جوکر‘ کہہ دیا، جس پر میدان میں قہقہوں کا سماں بن گیا۔ کراچی کنگز کی جیت کے بعد یہ دلچسپ لمحہ اس وقت پیش آیا جب ایرن ہالینڈ نے حسن علی کے خوشگوار انداز پر تبصرہ کیا۔
حسن علی، جنہوں نے حال ہی میں پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا ہے، اپنی پرمزاح شخصیت کی وجہ سے مداحوں میں خاصے مقبول ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سنجیدہ کرکٹ کے ساتھ تفریح بھی میدان کا حصہ سمجھتے ہیں۔
یہ تبصرہ بھی اسی انداز کا تھا، جس نے پی ایس ایل کی شائقین کو ایک نیا مزاحیہ لمحہ فراہم کیا اور حسن علی کے 'انٹرٹینر' پہلو کو مزید اجاگر کر دیا۔