102

بیٹریوں اور سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی

اپریل 2025 میں بجلی کے متبادل ذرائع جیسے یو پی ایس، بیٹریز اور سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے، جسے ماہرین حکومت کی درآمدی پالیسیوں اور مارکیٹ میں دستیابی میں بہتری کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

لیتھیئم بیٹری کی قیمت میں 20 ہزار روپے جبکہ ٹیوبولر بیٹری میں 15 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سولر پینلز کی قیمت اپریل میں کم ہو کر 28 روپے فی واٹ تک آ گئی ہے۔

حکومتی سطح پر مقامی انڈسٹری کے فروغ کے لیے سولر انورٹرز اور دیگر آلات کی تیاری کے پلانٹس لگانے پر کام ہو رہا ہے، جس سے مقامی پیداوار میں اضافہ اور قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔