90

کراچی کنگز کے مالک نے بالآخر بابر کی ٹیم سے علیحدگی کی اصل وجہ سے پردہ اٹھا دیا

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے بالآخر بابر اعظم کی ٹیم سے علیحدگی کی اصل وجہ سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں سلمان اقبال نے واضح کیا کہ بابر کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ کے درمیان اختلافات ان کی بیٹنگ پوزیشن پر ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ چاہتی تھی کہ بابر اعظم نمبر 3 پر بیٹنگ کریں، لیکن بابر اپنی اوپننگ پوزیشن چھوڑنے کو تیار نہیں تھے۔

سلمان اقبال کے مطابق یہ اختلاف اتنا شدید ہو گیا کہ ٹیم کو مجبوراً بابر کو ریلیز کرنا پڑا۔ یوں 2023 میں بابر کراچی کنگز کو خیرباد کہہ کر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے، جہاں وہ نہ صرف کھلاڑی بلکہ ٹیم کے کپتان بھی بنے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے لیگ میں 90 اننگز میں 3100 سے زائد رنز بنائے ہیں جن میں دو سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں شامل ہیں، اور زیادہ تر اننگز اوپننگ پوزیشن پر کھیلیں۔