60

پی ایس ایل میں بھائی بمقابلہ بھائی: نسیم شاہ اور عبید شاہ کا جذباتی ٹاکرا

پی ایس ایل کے ایک منفرد لمحے میں دو بھائیوں کے درمیان کرکٹ کی جنگ دیکھنے کو ملی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹار بولر نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کے بیٹر عبید شاہ کو گیند کروائی — اور یہ صرف ایک عام مقابلہ نہیں تھا بلکہ خونی رشتے کا دلچسپ رنگ تھا۔

نسیم شاہ نے اپنے بھائی کو گیند کروانے سے قبل مخصوص اشارے کیے، جس پر کمنٹیٹرز نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔ عبید شاہ نے دو گیندوں کا سامنا کیا — ایک ان کے جسم پر لگی جبکہ دوسری کو انہوں نے بہ خوبی دفاع کیا۔

یہ لمحہ نہ صرف شائقین کے لیے دلچسپ تھا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا، جہاں مداحوں نے اسے "فیملی رائولری" کا خوبصورت مظاہرہ قرار دیا۔

۔