پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آج اس میں مزید 2,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونا اب 3 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہو چکا ہے، جو کہ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 1,715 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 368 روپے ہو گئی ہے۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 19 ڈالر مہنگا ہو کر 3,329 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا ہے، جس کا براہ راست اثر مقامی قیمتوں پر بھی پڑ رہا ہے۔