10

مالی سال 26-2025 بجٹ کی پیشکش جون کے پہلے ہفتے میں متوقع

مالی سال 26-2025 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا منصوبہ ہے، تاکہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی وجہ سے پارلیمانی کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

ذرائع کے مطابق، یہ ممکن ہے کہ بجٹ 5 جون سے پہلے ہی پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے، اور اس کی منظوری عید کے فوراً بعد دی جائے گی۔

حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ اہداف پر بات چیت کرے گی، اور اس سلسلے میں آئی ایم ایف کا مشن مئی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے والا ہے۔