11

امپائرز سے بدتمیزی پر حماد اعظم کو مالی جرمانہ بھرنا ہوگا

کنگز مین ٹیم کے کپتان حماد اعظم کو کھیل کے دوران بدتمیزی کی وجہ سے بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق، انہوں نے میچ کے دوران امپائرز کے فیصلے پر سخت ردعمل دیا اور بعد میں میچ ریفری کے ساتھ بھی غیر پیشہ ورانہ رویہ اپنایا۔

امپائرز نے اس واقعے کی رپورٹ کی، جس کے بعد میچ ریفری نے انہیں طلب کر کے وضاحت مانگی، لیکن نامناسب رویہ برقرار رکھنے پر انہیں 100 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔