سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کی وجہ سے ملکی سطح پر نرخ تاریخی حد تک پہنچ چکے ہیں۔
فی تولہ سونے کی قیمت 8,600 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 48 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7,373 روپے بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 46 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں نرخ 3,310 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے ہیں۔