113

حکومت کو پیٹرولیم لیوی بغیر کسی حد کے بڑھانے کا اختیار حاصل

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے ففتھ شیڈول کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور یہ تبدیلی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کی گئی۔

اس نئے فیصلے کے تحت، حکومت کو پیٹرولیم لیوی کی حد کے بغیر اپنی مرضی سے قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔

پیٹرول کی لیوی میں 8 روپے 2 پیسے کا اضافہ کر کے اسے 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل پر 7 روپے ایک پیسہ بڑھا کر لیوی 77 روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود، حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔