پاکستان نے پہلی بار امریکی خام تیل خریدنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق، حکومت کا مقصد ملک کے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کو کم کرنا ہے، جو اب 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ تجویز وزیراعظم کو پیش کی جا چکی ہے، جبکہ پاکستانی وفد کی امریکہ روانگی سے قبل اس پر مشاورت ہو رہی ہے۔ ابتدائی تجویز کے مطابق، پاکستان تقریباً ایک ارب ڈالر کے برابر امریکی خام تیل خرید سکتا ہے۔
وزارت پیٹرولیم نے فی الحال اس پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، لیکن وزارت توانائی کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ امریکہ سے خام تیل اور پیٹرول کا 10 فیصد درآمد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاکہ برآمدات کے ذخائر پر دباؤ کم کیا جا سکے۔