پاکستان کے لیے خوشخبری! عالمی ادارہ فچ نے معیشت کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کی آؤٹ لک کو "مستحکم" اور کریڈٹ ریٹنگ کو "بی مائنس" کر دیا ہے، جو پہلے "ٹرپل سی پلس" تھی۔
فچ کے مطابق پاکستان کے مالی خسارے میں کمی آئی ہے اور ملک میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، جو معیشت کے لیے مثبت اشارے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فچ کی رپورٹ پاکستان پر عالمی اعتماد کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت کو مزید بہتر بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔